لکھنو،6جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ایس پی میں مچے گھمسان کے درمیان امر سنگھ نے آج لکھنؤ میں کہا کہ میں ایک ساتھ پانچ نظریات کے ساتھ نہیں ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں چور دروازے سے سیاست کرنے کا عادی نہیں ہوں،تاہم اس کے ساتھ ہی جوڑا کہ سیاست کافی ظالمانہ اور بے رحم ہے،یوپی میں اپنے کاروبار کے مسئلے پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے وہاں ایک پیسے کا کاروبار نہیں کیا،اس کے ساتھ ہی کہا کہ میں اکھلیش کی ترقی میں رکاوٹ نہیں ہوں۔میں لکھنؤ اس ہی آیا ہوں کہ باپ بیٹے میں میل ہو۔سماج وادی پارٹی میں بغاوت ہونے اور اکھلیش خیمے کے حق میں اچھی تعداد ہونے پر خطاب کرتے ہوئے امر سنگھ نے کہاکہ ملائم بے حیثیت ہیں، یہ سننے کی ہماری صلاحیت نہیں ہے،ساتھ ہی کہا کہ تعداد سے کسی کی حیثیت ہم نہیں سمجھتے،حیثیت شخصیت سے بنتی ہے،تاہم انہوں نے سوالیہ لہجے میں یہ بھی جوڑا کہ شیو پال کے داغدار ساتھی اب اکھلیش کے ساتھ مل کرسفیدکیسے ہو گئے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ سماج وادی پارٹی میں مچے گھمسان کے درمیان یکم جنوری کو سماج وادی پارٹی کے ایک دھڑے نے پارٹی سے بغاوت کرتے ہوئے اکھلیش یادو کو پارٹی کا قومی صدر منتخب کر لیا اور امر سنگھ کو پارٹی سے باہر نکال دیا گیا۔ملائم سنگھ کو قومی صدر سے بے دخل کرنے کے ساتھ ہی شیو پال یادو کا پارٹی ریاستی صدر کا عہدہ بھی چھین لیا گیا۔اکھلیش خیمہ پارٹی اور باپ بیٹے میں جھگڑے کاذمہ دار امر سنگھ کو ٹھہراتا ہے۔